پاراچنار؛مویشی منڈی میں عوام کا رش ، قربانی کا جانور خریدنے میں مصروف

1

پاراچنار،07جولائی(اے پی پی):ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عید الاضحی کی قربانی کے لئے بکری ،بیل اورگائے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں تاہم خریدار سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری کیلئے قربانی کے جانور خریدنے میں مصروف ہیں۔