پشین؛طور مرغہ ڈیم ٹوٹنے سے زیریں علاقے زیرآب، پی ڈی ایم اے کی بروقت امدادی کارروائیاں

4

پشین،07جولائی(اے پی پی ):پشین کے علاقے میں طور مرغہ ڈیم ٹوٹنے سے کلی ملکیار، کلی شیخالزئی،کلی ڈب دامان اور کلی طورہ شاہ زیر آب آ گئے ہیں۔  پی ڈی ایم اے کیجانب سے بروقت امدادی ٹیمیں  اور امدادی سامان روانہ کرنے پر اہل علاقہ کو بچا لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے بتایا کہ ڈیم ٹوٹنے سے قبل پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیموں نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا  اور ڈپٹی کمشنر اورپی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں اب بھی موقع پر موجود ہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے کی مزید بھاری مشینری اور ایمبولینسز پشین روانہ کر دیں گئی ہیں۔انہوں  نے بتایا کہ امدادی سامان ،خوراک،خیمے،کمبل سمیت دیگر اشیاء بھی پیشن روانہ کر دی گئی ہے۔