چنیوٹ؛ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جنسی ہراسگی کی روک تھام کیلئے نرسنگ سٹاف میں آگاہی لیکچر کا انعقاد

24

 

چنیوٹ،05 جولائی (اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے،جنسی ہراسگی کی روک تھام کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں نرسنگ سٹاف کیلئے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ نے نرسنگ سٹاف کو ویمن سیفٹی ایپ،اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔

آگاہی لیکچر  میں  ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت،استعمال کے طریقہ کار،اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل،مختلف فورمز،ایمرجنسی نمبرز سے متعلق آگاہی دی گئی۔نرسنگ سٹاف کو آگاہی دی گئی کہ کسی بھی جگہ خود کو غیرمحفوظ محسوس کریں تو کسی طرح ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری پولیس کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔نرسنگ سٹاف کو کسی جگہ پریشانی،ہراسگی کی صورت میں پولیس و دیگر اداروں سے فوری مدد حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی دی گئی۔خواتین پر گھریلو تشدد،ہراسانی،بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پولیس افسران نے نرسنگ سٹاف میں تشدد،ہراسگی کی روک تھام سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔