گندم کی کاشت سے پہلے قیمت کا تعین کریں گے تا کہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو؛وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ

5

اسلام آباد،05 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے  غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گندم کی کاشت سے پہلے قیمت کا تعین کریں گے تا کہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں    نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ نے کاشتکاروں کو جو ریلیف دیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملا ہے۔