آلودگی کے خلاف، سیلاب کی روک تھام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے؛وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان

4

اسلام آباد ، 06 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ آلودگی کے خلاف اور سیلاب کی روک تھام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کا مناسب بندوبست اور پلاسٹک کے استعمال پر جامع پالیسی ترتیب دےرہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مستقبل میں پاکستان کا سب سے بڑا موسمیاتی مسئلہ پانی کی قلت ہوگا۔