اقلیتوں کا خصوصی تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے؛وزیراعظم شہباز شریف

9

لاہور،16 جولائی(اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب رامیش سنگھ  نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کا خصوصی تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔