اوکاڑہ،12جولائی(اےپی پی): ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق بستی کوٹ فتح جمال میں واقع گھرکی چھت اچانک گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 ٹیموں نےزخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا ہے۔ چھت گرنے کیوجہ بوسیدہ اور خستہ حال بتائی گئی۔