اوکاڑہ،28جولائی( اے پی پی): اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 36/37۔2آر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے دوران ایک کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق اور چار عورتوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جاۓ حادثہ پر فوری پہنچ گئیں اور ملبے تل دبے ہوئے تمام افراد کو باہر نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
زخمیوں کی تفصیلات شاکر ولد اکرم عمر: 14 سال، اسلم ولد عادل عمر: 35 سال، اکرم ولد عادل عمر: 42 سال ،سلمان ولد اکرم عمر: 20 سال اور سکینہ بی بی عمر: 70 ۔مرنے والے کی شناخت
شان اکرم ولد اکرم عمر 05 سال بتائی جاتی ہے۔