اوکاڑہ:عید الاضحی کے تین دنوں میں ضلع بھر سے 635 ٹن آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر ٹھکانے لگا یا گیا، خورشید جیلانی ترجمان ضلعی انتظامیہ

14

اوکاڑہ،12جولائی(اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ و ترجمان ضلعی انتظامیہ خورشید جیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ضلع کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ ،دیپالپور اور رینالہ خورد سے 635 ٹن قربانیکے جانوروں کی آلائشیں اورکوڑا کرکٹ اٹھا کر ٹھکانے لگا کر شہر وں کو صاف کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ952 ملازمین صفائی ستھرائی پر مامور رہے، تینوں تحصیلوں میں 56ہزار700سے زائد پولی تھین بیگ لوگوں میں تقسیمِ کیے گئے۔