اوکاڑہ: موسلادھاربارش سےشہر کی گلیاں اور بازاروں میں ندی نالوں کامنظر،دن میں اندھیرا چھا گیا

14

اوکاڑہ،28جولائی (اےپی پی): شہر اور گردونواح میں سہ پہر کے وقت موسلادھار بارش شروع گئی جس کے نتیجے میں ایم اے جناح روڈ ، صمد پورہ، گول چوک،کچہری بازار، ریل بازار، صدربازار، کچہری بازار سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں دشواری ہوگئی۔بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔تاہم  موسم خوشگوار ہو گیا۔