اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نےضلع بھر میں بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ اور پوری انتظامیہ کو سراہا۔

10

اوکاڑہ،12جولائی(اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے عید کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کے مرکزی کنٹرول روم کا سرپرائز وزٹ کیا اور کنٹرول روم میں درج شکایات کے نمبرز پر خود کالز کر کے ان کی شکایات کے بروقت حل ہونے کی خود تصدیق کی۔کمشنر سلوت سعید نےضلع بھر میں بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر زاہدپرویز وڑائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال، چیف آفیسر عمر نسیم، طارق کمیانہ، میاں شفیق ،خالد ناز، کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ انہوں نے مرکزی کنٹرول روم کے باہر پی اے ایڈمنسٹریٹر شاہد جمیل کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام دیا اور مجموعی طور پر میونسپل کارپوریشن افسران اور عملہ کی تعریف کی۔