اوکاڑہ کی حدود میں دفعہ 144کانفاذ ، غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کیخلاف کارروائی کی جائے گی؛ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز

17

رینالہ خورد،5جولائی(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ضلع میں دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے ضلع کی ریونیو حدود میں مویشی منڈیوں اور جانوروں کے سیل پوائنٹس کے علاوہ شہروں میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے، مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت کرنے والوں ،بازاروں میں فروخت کی غرض سے جانور لے کر پھرنے والوں اور سڑک کنارے چوک چوراہوں پر جانور فروخت کرنےو الوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔