بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہر کے 21 نشیبی پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، عمر شیر چٹھہ

17

لاہور 21 جولائی ( اے پی پی )شہر میں بارش ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا  مختلف علاقوں کا  دورہ    ،بارشی پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا وارث روڑ، قرطبہ چوک ، کوئنز روڑ اور لکشمی چوک، ناخدا چوک، شادباغ، اندرون شہر، فیروز پور روڑ، شیرانوالہ گیٹ کا دورہ کیا۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہر کے 21 نشیبی پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہےلکشمی چوک سے بارشی پانی کے نکاس کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ کوپر روڑ، ٹکہ چوک، اے جی آفس چوک، جی پی او چوک، نیلا گنبد چوک، سپریم کورٹ روڑ مکمل کلئیر ہیں۔

وارث روڑ، قرطبہ چوک سے پانی کا نکاس تیزی سے جاری ہے.اسسٹنٹ کمشنرز ، سب رجسٹرار اور ریونیو کے افسران پانی کے نکاس کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں.ایم سی ایل کے کیمپس پوری طرح فنکشنل ہیں۔