بلوچستان میں ہیضہ سے بچاو کیلئے ویکسین مہم کا افتتاح,عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے ہمراہ باقاعدہ افتتاح کیا

7

کوئٹہ، 25 جولائی(اے پی پی):بلوچستان میں ہیضہ سے بچاو کیلئے ویکسین مہم کا افتتاح عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے ہمراہ باقاعدہ افتتاح کردیا جبکہ کولیرا مہم کی پہلی مرتبہ بلوچستان میں مہم شروع کردی گئی, پانچ روزہ مہم کے دوران ہیضہ سے سب سے زیادہ متاثر ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، مستونگ، بارکھان، گوادر، لورالائی، کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ سے بچاؤکی ویکسین دی جائیں گی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کولیرا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ جبکہ ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی ویکسین اور ادویات کے ساتھ بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھی WHO کی طرف سے حوالے کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان میں پہلا کیس رواں برس 17 اپریل کو صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں رپورٹ ہوا تھا کیسزز رپورٹ ہونے کے فوراً بعد صوبائی حکومت نے وباءپر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی صوبائی حکومت کو ہر وقت اور ہر طرح سے تعاون اور معاونت فراہم کی جبکہ صوبائی حکومت ڈبلیو ایچ او کی انتہائی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی طور پر ادویات، خیموں و دیگر ضروری اشیاءفراہم کئے۔عوام کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے وباءسے بچاؤ کے لئے شہریوں کو پینے کے لئے صاف پانی فراہم کرنے کے لئےصوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہےپانی کی، انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے فراہم کردہ سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے تاکہ متاثرین اس سے مستفید ہوں۔ جبکہ بلوچستان میں ہیضہ سے بچاو کیلئے ویکسین مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے ہمراہ ہیضہ سے بچاو کے قطرے پلائے۔