بہاولنگر؛بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری،چکوکا  عارضی بند میں 50 فٹ شگاف پڑ گیا

14

 بہاولنگر، 22 جولائی  ( اے پی پی ): ضلع بھر میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، تیز بارش کے سبب دریائے ستلج میں ماڑی چکوکا کے عارضی بند میں 50 فٹ سے زائد شگاف پڑ گیا ہے۔ جس کے باعث  دریائی بیٹ کے اندر کاشت دھان اور دیگر فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیموں نے پانی میں  پھنسے 15 افراد اور جانوروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر  محمد وسیم نے اس حوالے سے بتایا کہ پانی سے دریائی بیٹ کے اندر فصلیں اور آباد لوگ متاثر ہوئے ہیں،  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہے ہیں۔