تھرپارکر؛ ضلع بھر میں گزشتہ رات سے مسلسل تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب

9

تھرپارکر،24جولائی( اے پی پی ): مٹھی سمیت اسلام کوٹ، چیلہار، ننگرپارکر ،ڈیپلو و دیگر شہروں اور دیہات میں گزشتہ رات سے تیز ہواوں کے ساتھ مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش کے باعث کئی روڈ، راستے زیر آب آ چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ  اب تک 180  ملی میٹر بارش  اسلام کوٹ شہر میں ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں 25 سے 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین دن تک جاری رہے گا۔ اسلام کوٹ شہر مکمل پانی سے بھر گیا ہے، گھروں اور دکانوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔