جیکب آباد، 20 جولائی (اے پی پی): ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ اور ڈی ایس پی صدر یار محمد رند نے تحصیل گڑھی خیرو پہنچ کر مختلف امام بارگاہوں، مساجد اور مدرسوں کا دورہ کیا۔
ایس ایس پی جیکب آباد نے محرم الحرام کے دوران منعقد کی جانے مجالس اور قافلوں کی گذرگاہو کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئیے روٹ وزٹ کیا،روٹ وزٹ کے دوران ایس ایس پی جیکب آباد نے مختلف امام بارگاہوں، مساجد و مدرسہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، سربراہان اور جلوس و مجالس کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔
ایس ایس پی جیکب آباد نے حساس ماتمی جلوسوں کی گذر گاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تعینات افسران سے تمام تر معلومات حاصل کیں اور ضروری ہدایات جاری کیں۔تمام مذھبی سربراہان اور منتظمین نے ایس ایس پی جیکب آباد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔