دیپالپور،26 جولائی (اے پی پی): نواحی علاقہ 29 ڈی کلاں والا میں لاکھوں روپے مالیتی گائے ( تقریباً40 فٹ) گہرے کنویں میں گر گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گائے کو بحفاظت کنویں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ ریسکیو 1122دیپالپور نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، جدید ٹیکنیکس کا استعمال کیا اور لاکھوں روپے مالیتی گائے کو کنویں سے بحفاظت نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ بھینس کے مالک نے اور ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ۔