دیپالپور،29جولائی(اے پی پی): چورستہ میاں خان میں پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لی ہیں۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت راشد علی کے نام سے ہوئی ہے۔