رینالہ خورد؛بلدیہ ملازمین کا نائب تحصیلدار کی سربراہی میں صفائی فلیگ مارچ

27

رینالہ خورد،12جولائی(اےپی پی):سیکرٹری بلدیات پنجاب کی ہدایات پر بلدیہ ملازمین نے نائب تحصیلدار چوہدری اظہر حسین کی سربراہی میں صفائی فلیگ مارچ کیا۔صفائی فلیگ مارچ بلدیہ آفس سے شروع ہوکر صدر بازار، پھاٹک بازار، کلمہ چوک، ویلکم روڈ سے ہوتاہوا شہر کا چکر لگا کر بلدیہ آفس اختتام پذیر ہوا۔

بلدیہ کے عملہ نے شہر بھر میں عید پر صفائی کا خاص خیال رکھا، آلائشوں کو فوری اٹھایا گیا۔  زبردست صفائی پر شہریوں نے بلدیہ ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

 عید کے دنوں میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ضیاءاللہ چوہدری  کی سربراہی میں بلدیہ ملازمین نے ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ضیاءاللہ نے کہاکہ شہر کو صاف ستھرارکھنا ہماری ذمے داری ہے اس کےلٸے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔