رینالہ خورد؛ اے سی  چوہدری ضیاءاللہ کی موٹر وے پولیس کے ہمراہ اوورچارجنگ کیخلاف کارروائیاں، مسافروں سے وصول زائدکرایہ واپس دلوایا

11

رینالہ خورد،12جولائی(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیاءاللہ نے عید کی چھٹیوں کے دوران موٹروے پولیس کے ہمراہ اوورچارجنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کرکے  مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس دلوایا جس پر مسافروں نےاظہارتشکر کیا۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق  عیدالاضحی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ضیاءاللہ نے موٹروے پولیس کے ہمراہ روڈ پر ٹریفک کے نظام کو چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے بسوں میں سوار مسافروں سے کرائے کی بابت دریافت کیا تو پتہ چلا کہ بس کنڈیکٹر اوور چارجنگ کرتے ہوئے حکومتی مقررہ کرایوں سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں جس پر انہوں نے متعدد خواتین و حضرات کے کرائے واپس کروائے اور ڈرائیور کنڈیکٹرحضرات کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ کسی صورت بھی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ نہ کریں تاکہ بڑے سے بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔

 اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاءاللہ نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں ٹرانسپوٹرز پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کریں۔