زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف

35

اسلام آباد ، 15 جولائی (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے، خدا کرے کہ یہ آخری معاہدہ ہو اور ملک خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہوجائے۔