سکھر: سندھ میں ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی , جمپر میں بارش سے ریلوے ٹریک متاٹر ہونے سے ریلوے سروس شدید متاثر

2

سکھر۔ 06جولائی(اے پی پی): سندھ میں ہونے والی بارشوں نے تباہی مچادی , جمپر میں بارش سے ریلوے ٹریک متاٹر ہونے سے ریلوے سروس شدید متاثر ہوئی ہے، خیرپور کے مختلف اسٹیشنوں پر مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا

چار گھنٹے سے عوام ایکسپرس کو خیرپور اسٹیشن پر روک دیا گیا،  شدید گرمی میں مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خواتین معصوم بچے گرمی سے بے حال ہوگئے۔

گرین لائن ایکسپریس ۔۔مرگلہ سے کراچی جانے والی سٹھارجہ اسٹیشن پر کھڑی ہے، رحمان بابا ایکسپریس -_پشاور سے کراچی جانے والی رانی پور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے، عوامی ایکسپریس پنجاب سے کراچی جانے والی خیرپور اسٹیشن پر کھڑی ہے۔ اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک بحال ہوتے ہی مسافر ٹرینوں کو روانہ کردیا جائے گا ۔