شجاع آباد،13 جولائی(اے پی پی): گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت کے مطابق میونسپل کمیٹی شجاع آباد کی جانب سے چیف آفیسر عامر رؤف کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا جو کہ ملتان روڈ،جلال پور روڈ،ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا میونسپل کمیٹی آفس میں اختتام پذیر ہوا جس کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی تلفی زیرو فیصد ہے۔
اس موقع پر چیف آفیسر عامر رؤف کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے انتھک محنت اور کوششوں سے صفائی کے نظام کو بہتر انداز میں برقرار رکھا، شہر سے اکھٹی ہونے والی تمام آلائشوں کو شہر سے باہر گڑھا کھود کر دفن کیا گیا تاکہ تعفن نہ پھیلے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صفائی جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔