اوکاڑہ،21جولائی (اے پی پی): قائمقام ڈپٹی کمشنرحسنین خالد سنپال نےانسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت کی بہترین کارکردگی اور سرویلینس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں انسدادڈینگی کے لئے محکمہ صحت کی سرویلینس ٹیموں کا کام قابل ستائش ہے،ڈینگی ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کاوشوں کی اشدضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کاجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈاکٹرمحمداقبال ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں 548 ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور 695 ان ڈور اور 114 آ ؤ ٹ ڈور ٹیمیں ایس او پیزکو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرسرویلینس کی ذمہ داریاں اداکر رہی ہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراختر حسین مہار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسجاد گیلانی،ڈاکٹر شاہد سلیم ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اوکاڑہ سٹی، ڈاکٹرذوالفقارایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ۔سی ڈی سی آفیسر چوہدری اصغر علی سمیت تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔