ضلع کرم میں مون سون بارشیں ،سیلابی ریلوں  سے  زرعی اراضی،مکانات، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان 

8

پاراچنار، 26 جولائی  (اے پی پی ): ضلع کرم میں مون سون بارشوں کے باعث اپر کرم اور سنٹرل کرم میں زرعی اراضی،مکانات، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا  ہے  اور بعض مقامات سے لوگ دوسرے مقامات منتقل ہو گئے ہیں ۔تیز سیلابی ریلے نے شلوزان پل کو نقصان پہنچا یا  جس  کے باعث  پل  ٹوٹ  جانے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔