عارف والا:شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع

19

عارف والا، 13 جولائی (اے پی پی): شہر اور گردونواح میں تیز ہوا ؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، عارفوالا سمیت قبولہ ، جمن شاہ ، احمدیار ، محمدنگر، بیلی دلاور ودیگر علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے  اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔