عارف والا،28 جولائی (اے پی پی ):شہر اور گردونواح میں موسلہ دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے پیدل گزرنے والوں کو اضافی دشواری کا سامنا ہے ، نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں