عمران خان اور اسکے حامی پاکستان کو مسلسل سیاسی بے یقینی میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں؛ وفاقی وزیر احسن اقبال

19

لاہور، 30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اور اسکے حامی پاکستان کو مسلسل سیاسی بے یقینی میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی معیشت کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہے ، عمران خان نے ببل اکانومی بنائی، اپنے چارسالہ دور میں کالا دھن کرنے والوں کو ایمنسٹی سکیم دی ، پاکستان میں مصنوعی خوشحالی پیدا کر کے ایمپورٹ کا گیٹ کھول دیا ، اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے گاڑیاں امپورٹ کرنے کے پرمٹ دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن عمران خان نے بوتل سے نکالا،ڈالراورروپے میں عدم توازن عمران خان کی منفی سیاست کی وجہ سے آیا، پی ٹی آئی دور کے آخری تین ماہ میں وزارت خزانہ نے ڈویلپمنٹ کے لئے آخری قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔