عمران خان تصادم کی بجائے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں؛قمر زمان کائرہ

7

اسلام آباد،14جولائی  (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر الزمان کائرہ  نے جمعرات کو یہاں   وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ  پریس کانفرس میں کہا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ   پر عدالت عظمی کا فیصلہ ، عمران خان کے بیرونی مداخلت  کے بیانیے پر  آخری کیل ہے ،  پہلے قومی سلامتی کمیٹی نے دو مرتبہ اور اب عدالت عظمی نے بھی اس سازش  کو بے نقاب کر دیا ہے ، عمران خان صاحب ، آپ ہماری مخالفت ضرور کریں لیکن پاکستان کی  سالمیت اور سلامتی کے خلاف نہ جائیں ، عمران خان فتنہ ،فساد کی سیاست چھوڑ کر مثبت سیاست کا راستہ اختیار کریں اور  تصادم کی بجائے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔