پاکپتن، 12جولائی (اےپی پی): ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام عید الاضحیٰ کے تینوں روز بہترین انتظامات پر فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں نوید علی آرائیں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔فلیگ مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی میاں نوید علی آرائیں کا کہنا تھا کہ پنجاب گورنمنٹ نے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے حوالے سے پنجاب بھر میں بہترین میکانزم بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن کی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بہترینخدمات لائق تحسین ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم آصف اور اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے بھی شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بڑا تعاون کیا ہے جس پر ہم شہریوں کے شکر گزار ہیں۔فلیگ مارچ میں ضلعی افسران سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔