قربانی کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں محفوظ انداز میں تلف کرنے پر متعلقہ اداروں کا  عملہ تحسین کے قابل ہے؛ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

12

رینالہ خورد،12جولائی(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع میں عید الالضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات اور بارش کے باوجود قربانی کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں محفوظ انداز میں تلف کرنے پر بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران  و عملہ تحسین کے قابل ہیں،لوگوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اپنی عید بھی لوگوں کی خدمت میں گزارنے والے لوگوں کی فرض شناسی قابل قدر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر شہروں میں صفائی ستھرائی کے لئے متعین ٹیموں کے عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

 ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ عید قربان کے پہلے روز ضلع بھر میں 572ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں جبکہ عید قربان کے دوسرے روز 368ٹن آلائشیں اٹھا کر محفوظ انداز میں تلف کی گئیں اور تیسرے روز بھی338ٹن سے زیادہ آلائشیں اٹھا کر ان کو تلف کیا گیا ۔ انہوں نے کہ صفائی پر مامور عملہ اور نگران افسران نے عید الالضحیٰ پر شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں پورے اخلاص سے کام کیا ہے۔