لاہور؛ انسداد ڈینگی ڈے کی مناسبت سے محکمہ ماحولیات کیجانب سے  ریلی کا انعقاد

12

لاہور، 02 جولائی ( اے پی پی ): انسداد ڈینگی ڈے کی مناسبت سے محکمہ ماحولیات کیجانب سے  ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کا انعقاد لبرٹی چوک سے حفیظ سینٹر گلبرگ تک کیا گیا۔ریلی کی قیادت سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ شرکاء نے ڈینگی آگاہی کے حوالے سے پوسٹرز، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےجن پر ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معلومات درج تھیں ۔

اس موقع پر سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون درکار ہے اپنے گھروں اور دفاتر میں احتیاط برتی جائے، بہترین شعور اور آگاہی سے ہم ڈینگی کو شکست فاش دے سکتے ہیں ڈینگی کے خاتمے کیلئے سب کو زمہ  داری نبھانی ہوگی۔