پشاور، 29جولائی(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے وزیر زکوۃ و عشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم و ترقی خواتین انورزیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت معاشرے کے مالی لحاظ سے کمزور، بیواؤں، یتیموں ، خصوصی افراداور بےسہارا لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کو ہدایت کی کہ اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے خلوص نیت ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں تو ہم اپنے عظیم مشن میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ضلع خیبر کے خصوصی بچوں اور بچیوں میں رحمت اللعالمین سکالرشپ کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر انورزیب خان نے ضلع خیبر کے خصوصی بچوں اور بچیوں میں رحمت للعالمین سکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے جبکہ ضلع خیبر کے بے بس اور نادار خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔