مختصر وقت میں معمول سے زیادہ بارش سے مسائل پیدا ہوتے ہیں؛ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

10

کراچی ، 13 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بدھ کو یہاں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہمختصر وقت میں معمول سے زیادہ بارش سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  کراچی میں  تین   گھنٹوں میں  127 ملی لیٹر  بارش ہوئی ، موسمیاتی  تبدیلی کے  باعث  بارشیں  معمول  سے  زیادہ  ہو رہی  ہیں ۔