مظفرگڑھ، 15جولائی(اے پی پی): ریسکیو 1122 نے الکوحل سے بھرے ٹینکر میں لگی آگ کو بروقت بجھا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔
ریسکیو1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کراچی روڈ پر شہر سلطان کے علاقے میں حمزے والی چیک پوسٹ کے نزدیک الکوحل سے بھرے ٹینکر کے انجن میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو سٹاف نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر پولیس تھانہ شہر سلطان کی مدد سے علاقے کو کارڈن آف کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔آگ بروقت بجھانے سے علاقہ بڑے نقصان سے بچ گیا ہے جبکہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔