ملتان، 29 جولائی (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے جشن آزادی کی 75سالہ تقریبات بھرپور جذبہ سے منانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آزادی شجر کاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری کی جائے گی
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے آزادی شجرکاری مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ جھنڈوں کے ساتھ ساتھ پیارے وطن کو سبز درختوں سے بھی آراستہ کریں گے،جشن آزادی کو بھرپور جوش و خروش سے منائیں گے۔سکول، طالب علموں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر افراد کو بھی شجرکاری میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے تمام آفیسران کو تیاریوں کے لیئے ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی شجر کاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری کی جائے گی اور عوام میں پودے تقسیم کیئے جائیں گے۔سکول کے بچوں سے پودے بھی لگوائے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ بھی موجود تھے۔