ملتان؛ عیدالاضحیٰ پر کامیاب صفائی آپریشن، شہریوں کی سوشل میڈیا پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھرپور حوصلہ افزائی

17

ملتان، 12جولائی(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کامیاب عید آپریشن کے ذریعے اہلیان ملتان کے دل جیت لئے ہیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے کمپنی ورکرز اور انتظامیہ کو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔کمپنی ورکرز اور انتظامیہ کو فیس بک اور ٹوئٹر پرحوصلہ افزائی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور شہری ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو عیدقرباں پر صفائی بارے کامیاب حکمت عملی اپنانے  پر شاباش دے رہے ییں۔

شہریوں کا  فون کالز، واٹس ایپ اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے کمپنی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پیغامات بھیجنے والوں میں تاجر برادری، سیاسی کارکن، علماء، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد شامل ہیں۔