ملتان، 25جولائی(اے پی پی ): شہراولیاء میں ایک ہفتے سے جاری مسلسل بارشوں کے باوجود بھی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری ہے
۔سڑکوں پر جمع ہوجانیوالے بارش کے پانی کی نکاسی کی کوششیں کی جارہی ہیں اور نکاسی آب کے لئے سڑکوں کے اطراف میں موجود کلورٹ کی صفائی جبکہ پانی کے بہاؤ میں حال، کوڑا، کچرا اور شاپر ہٹائے جارہے ہیں۔
انددرون شہر کے اوپن ڈرین کی ڈی سلٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ بارش کے پانی کو نکاسی کا راستہ مل سکے ،بارش کی وجہ سے ویسٹ کی ڈور ٹو ڈور کلکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف سڑکوں اور گلیوں میں اکٹھاہونیوالے کوڑا کرکٹ کو بھی اٹھایا جارہا ہے۔ڈیرہ اڈا، کچہری چوک، گھنٹہ گھر، گلگشت، میٹرو بس روٹ، خانیوال روڈ اور ممٹاز آباد میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کیا گیا
۔کمپنی کےسپیشل صفائی اسکواڈ نے کرکٹ سٹیڈیم وہاڑی روڈ سے بائی پاس چوک تک صفائی آپریشن سرانجام دے رہی ہے۔