ملتان؛ ڈی آئی جی موٹر وے  اور سیکٹر کمانڈر  نے عید ڈیوٹی پر موجود افسران  کیساتھ گزاری

36

ملتان، 13 جولائی (اے پی پی): انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے احکامات پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر M-5 سیکٹر-1 رانا محمد اسماعیل اور ڈی ایس پی مسرور علی بیٹ 23 سمیت تمام ڈی ایس پیز نے عید ڈیوٹی پر موجود افسران کے ساتھ گزاری۔ روڈ پر موجود افسران سے عید ملی، انہیں بریفنگ دی اور دوپہر کا کھانا ان کے ساتھ کھایا۔ تمام سیکٹر کے ٹال پلازہ پر بریفنگ آفیسر تعینات کیے گئے جو کہ مسافر بردار گاڑیوں کی اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کی چیکنگ کو یقینی بناتے رہے۔

  اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہد جاوید نے کہا کہ فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے افسران محکمے کا چہرہ ہیں اور ان کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ ان کی سینیئر کمانڈ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ موٹروے پولیس ہر صورت عوامی استحصال کو روکے گی۔ انہوں نے  کہا کہ روڈ یوزرز کو بریف کریں کہ کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 یا سمارٹ فون ایپلی کیشن “موٹروے ہمسفر “سے مدد لی جا سکتی ہے ۔