ملتان، 20جولائی (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مردم شماری کے زیر اہتمام پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ضلع ملتان کے ایک بلاک میں مردم شماری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مردم شماری مہم کا افتتاح اے سی سٹی خواجہ عمیر نے کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ جدید آن لائن ڈیجیٹل پائلٹ سینسز کا آغاز ملتان سٹی میں کر دیا گیا ہے۔مردم شماری کے پائلٹ پراجیکٹ کا دورانیہ 20 جولائی سے 3 اگست تک ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں 8 سینسز بلاک سلیکٹ کئے گئے ہیں جہاں شمار کنندے گھر گھر جا کر ڈیٹا اکھٹا کریں گے ۔
خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ٹوٹل 423 مردم شماری بلاک سلیکٹ کئے گئے ہیں جبکہ ملتان سٹی کے 8 بلاکوں میں مردم شماری کی جائے گی۔