ملتان، 20 جولائی (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ملتان ڈاکٹرکلیم اللہ سے انجمن تحفظ اعزاداری جنوبی پنجاب ملتان کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔شرکاء نے ریسکیو1122ہیڈکواٹرچوک کمہارا نوالہ ملتان میں محرم الحرام میں عزاداروں کو طبی امداد کے فراہم کیے جانے کے انتظامات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ڈسٹر کٹ ا یمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام امام بارہ گاہوں میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں پر اعزاداروں کیلئے ابتدائی طبی امداد یقینی بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور500سے زائد ریسکیورز جدید آلات سے مزین ایمبولینسزاورفائروہیکلزسپیشل ڈیوٹی پر تعینات اورالرٹ رہیں گیں۔ یہ تمام30ایمبولینسز،10فائروہیکلزاورریسکیووہیکلزکے علاوہ 100موبائل موٹر بائیک ایمبولینسززماتمی جلوسوں کے ساتھ ہونگی۔