ملتان: ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، شہریوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے گئے

7

ملتان ،01جولائی (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ 2 سو سے زائد درخواست گزاروں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ریونیو کچہری کا مقصد عوام اور اداروں میں موثر رابطہ سازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھت تلے پٹواری سے ڈپٹی کمشنر عوامی خدمت کیلئے موجود ہیں۔

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔