مری،10جولائی (اےپی پی):ملکہ کوہسارمری میں عیدالاضحی انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ مری کے نواحی علاقوں میں اجتماعی قربانی کی گئی اورعلاقہ بھرکے لوگوں نے ایک ساتھ اپنے جانوراللہ کی راہ میں قربان کیے۔
اجتماعی قربان گاہوں پرعوام کازبردست رش رہاجن میں بوڑھے جوان اوربچے سبھی شامل تھے تاہم بچوں کی بڑی تعداد نے قربان گاہوں کی رونقوں میں مزید اضافہ کردیا۔ لوگوں میں برابر ایک جیساگوشت تقسیم کیا گیا۔مری کے دہاتی علاقوں میں عرصہ دراز سے بزرگوں کییہ روایت چلی آرھی ھے جہاں پورے علاقے کے لوگ ایک ساتھ قربانی کرتے ہیں جہاں کسی قصاب کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ سب لوگ مل۔کرسب جانوروں کاگوشت تیارکرتے ہیں اورپھرچھوٹے بڑوں میں برابر تقسیم کردیا جاتا ھے جس سے سبھی لوگوں کواچھاخاصاگوشت مل جاتا ھے جس کے بعد سبھی لوگ قربانی کے گوشت کے مزے مزے کے پکوان اورباربی کیوتیارکرتے ہیں اورپکوانوں پرہاتھ صاف کرتے ہیں۔