مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہو چکی ہیں؛وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان

3

اسلام آباد ، 06 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ  مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہو چکی ہیں۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آلودگی کے خلاف اور سیلاب کی روک تھام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کچرے کا مناسب بندوبست اور پلاسٹک کے استعمال پر جامع پالیسی ترتیب دےرہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ مستقبل میں پاکستان کا سب سے بڑا موسمیاتی مسئلہ پانی کی قلت ہوگا۔