اسلام آباد، 12جولائی (اےپی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظمنےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی
اس موقع پروزیراعظمنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے۔عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے۔
عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقل ییقینی بنائیں۔
سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے: وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب
اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے: وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام کی شرکت