وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کیو ڈی اے گورننگ باڈی کا ا جلاس منعقد

6

کوئٹہ، 20 جولائی (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان و چئیرمین کیو ڈی اے میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کیو ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ کے امور و کارکردگی کا جائیزہ لیا گیا۔ڈی جی کیو ڈی اے نے اجلاس کو کیو ڈی اے کے مالیاتی امور ترقیاتی منصوبوں اور مجوزہ اسکیموں سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی وزیراعلی نے ہدایت کی کہ کیو ڈی اے شہر ی ترقی کے اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی کار کردگی بہتر بنا? اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تعطل کے شکار کوئٹہ کی ترقی کے ماسٹر پلان کی تیاری کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جا? اور نجی شعبہ میں پرانی اور نئی ہاؤسنگ اسکیموں کو صیح معنوں میں ریگولیٹ کیاجا ئے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پریزینٹیشن پر نہیں عملی کام پر یقین ہے کیو ڈی اے کوئٹہ کی ترقی کا زمہ دار اہم ادارہ ہے سیاسی و دیگر وجوہات کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی اور اداروں کے نظام کی خرابی کا نتیجہ عوام کو بھکتنا پڑتا ہے جبکہ وزیراعلی نے کوئٹہ ماسٹر پلان اور ادارے کے دیگر امور میں بے قائدگیوں کے ز مہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔