اسلام آباد،30جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمدزبیرنے کہاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں برطانیہ کی کورٹس نے کلین چِٹ دی ہے ۔
ہفتہ کویہاں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیرنے کہاکہ جب وزیراعظم محمدشہبازشریف کے خلاف برطانیہ کے ڈیلی میل میں سٹوری شائع ہوئی توہم نے اس پرکیس کیا، برطانوی عدالتوں نے صرف برطانیہ نہیں بلکہ یواے ای اورپاکستان سے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کیں اورکلین چٹ دی کہ کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی ہے، عمران خان اورپوری پی ٹی آئی کیلئے اب موقع ہے جس طرح وہ اپنے آپ کوصاف،پوتر اورسب سے ایمان دارظاہرکررہے ہیں تو آپ فنانشل ٹائمز کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کا دعویٰ دائرکرے، اگراخبارنے معافی مانگی توٹھیک ہے اوراگرانکارکردیا تو مقدمہ دائرکرے۔











