اسلام آباد،28 جولائی(اے پی پی ): سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے جمعرات کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے سیلاب زدگان کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت ذدہ قرار دیا جائے اور انکی ہر قسم کی مدد کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔