پاکپتن:  ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان کا تھانہ سٹی کا اچانک دورہ، ریکارڈ کو چیک کیا

38

پاکپتن،15جولائی  (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانہ جات میں اچانک وزٹ و چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن محمد اکرم خان نیازی نے گزشتہ شب تھانہ سٹی پاکپتن کا اچانک دودہ کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران تھانہ میں محرر آفس ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک ریکارڈ کو چیک کیا جبکہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ بھی کی ،جس دوران زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا اور مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔